راحت علی کی آواز میں کشمیر پریمیئر لیگ کا ترانہ ریلیز 

04:17 PM, 17 Feb, 2021

لاہور : رواں برس آزاد کشمیر میں کشمیر پریمئیر لیگ ( کے پی ایل ) کا انعقاد کیا جارہاہے جس کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیاگیاہے ۔ 

کشمیر پریمیئر لیگ کا ترانہ " آزادی " گلوکار عالمی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار استاد راحت فتح علی خان نےگایاہے ۔اس ترانے کی ہدایات پاکستان کے نامور اداکار اور کشمیر پریمیر لیگ کے شوبز ایمبیسڈر شان شاہد نے دی ہیں ۔ترانے کا آغاز آزاد کشمیر کے برف پوش پہاڑوں سے ہوتا ہے ، جس میں مظفر آباد کرکٹ گراؤنڈ بھی دکھایاگیا ہے جہاں کے پی ایل کے میچز کھیلے جائیں گے ۔ 

کشمیر پریمیئر لیگ کے ترانے میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی نامور شوبز شخصیات شان شاہد ، راحت فتح علی خان ، نیدم بیگ ، مہوش حیات ، ایمان علی ، فضاعلی ، جگن کاظم ، عائشہ ، صاحبہ ، جان ریمبوگل پرانا اور نیلم منیر شامل ہیں ۔ اس کے ساتھ اسکواش کے سابق ورلڈ چیمپئن جہانگیر خان ، اسپورٹس اینکر مرزا اقبال بیگ ، ایسلرز انعام بٹ اور شفیق چشتی ، ہاکی کے کھلاڑی سمیع اللہ اور باکسر محمد وسیم بھی اس ترانے کا حصہ ہیں ۔

اس گانے میں دکھائی گئی کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹی شرٹس پر پاکستان اور آزاد کشمیر دونوں کا جھنڈا بھی موجود ہے ۔ 

مزیدخبریں