اشنیٰ شاہ نے لڑکیوں کو اہم مشورہ دے دیا

02:36 PM, 17 Feb, 2021

لاہور: اداکارہ اشنیٰ شاہ نے خواتین اور خاص طور پر نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیاہے کہ اگر وہ رومانوی جذبات کو کم اہمیت دیں تو نہ صرف ان کی زندگی بہتر گزرے گی بلکہ وہ تیزی کے ساتھ آگے بھی بڑھیں گے ۔ 

انہوں نے نجی ٹی وی میں ایک پروگرام کے دوران  بات کرتے ہوئے رومانوی مسائل ، ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا  پر تنقید کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔

اشنیٰ شاہ نے کہا کہ ان کا بچپن کینیڈا میں گزرا ، تاہم سات سال قبل انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنا کیرئیر شروع کیا ۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ "سید" تھیں ۔ جس وجہ سے انہوں نے اپنے نام کے آخر میں "شاہ " لگایا اور انہیں کئی لوگ اپنے سے "شاہ " کا لفظ ہٹانے کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں ۔ 

ان مزید کہناتھاکہ ان کے والدین کے دوران طلاق ہوگئی تھی اور وہ والد کے ساتھ کینیڈا منتقل ہوگئی تھیں ۔ ان کا کہناتھاکہ می ٹو نامی مہم کے بارے میں وہ اس لیے بات نہیں کرتی کیونکہ بہت سارے لوگ اس بارے میں بات کررہے ہیں ۔ شوبز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ پاکستانی انڈسٹری میں خواتین کو محدود کردار ملتے ہیں ۔

اور اب انہوں نے تقریباََ ہر طرح کا کردار ادا کررکھا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کو نیچرل اداکاری پر توجہ دینی چاہیے اور کرداروں کو حقیقی زندگی کی طرح ادا کرنا چاییے ۔ 

انہوں نے دل ٹوٹنے کے واقعات کو یاد کرتے ہوئے نوجوان لڑکیوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ رومانس سے دور رہیں تو بہتر ہے ۔ انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ بوائے فرینڈ یا کسی دوست سمیت خاندان کے کسی بھی فرد کو اتنی اہمیت نہ دیں اور سر پر اتنا نہ چڑھائیں کہ وہ ان کی زندگی خراب کردے ۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیاں اگر رومانوی جذبات سے دور رہیں تو ان کی زندگی سکون سے گزرے گی اور وہ جلدی سے آگے بڑھیں گے ۔ 

مزیدخبریں