عدالتوں کی وجہ سے ہماری ٹیکنالوجی کو بہت دھچکا لگا ہے، فواد چودھری

01:58 PM, 17 Feb, 2021

راولپنڈی: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بہت بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کی وجہ سے ہماری ٹیکنالوجی کو بہت دھچکا لگا ہے۔

یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں ایک نجی جامعہ کی بین الاقوامی میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

فواد چودھری نے اس موقع پر ماضی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہماری عدلیہ کے فیصلوں کی وجہ سے ناصرف ہمارے عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں  تعلقات خراب ہوئے بلکہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔

وفاقی وزیر سائنس کا کہنا تھا کہ ہمیں سب بچوں کے والدین بننے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ جینز پہننے والے جینز پہنیں، جو عبایا پہنا چاہے وہ عبایا پہن لے، ہمیں کسی کو بھی اپنے فیصلوں کا پابند نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن نوجوانوں کو ویڈیوز کھیلنے کا شوق ہے، وہ اسے کھیلیں، جو آگے بڑھنے کیلئے پڑھنا لکھا چاہتے ہیں، وہ تعلیم حاصل کریں۔ انسان کی زندگی کو صرف معاشی اور سیاسی آزادی ہی آسان بناتی ہے۔

انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک پاکستان میں کسی قسم کی سرمایہ کاری آنے کے رجحان میں اضافہ نہیں ہوگا جب تک جب تک ہم اپنی ریاستی پالیسیوں کو تبدیل نہیں کرینگے۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں تو ایک بیس سالہ نوجوان بھی ارب پتی بن جاتا ہے، ''وہ وقت گیا جب کہا جاتا تھا کہ پڑھو گے لکھو گے تو بنے نواب''۔

مزیدخبریں