جنوبی افریقہ نے بھارت میں تیار کردہ 'ناکارہ 'کورونا ویکسین واپس کردی

12:03 PM, 17 Feb, 2021

کیبپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ نے کورونا سے بچاؤ کے لیے بھارت میں تیار کردہ 'ناکارہ  'ویکسین مسترد کردی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق آکسفرڈ۔آسٹرا زینیکا کے تعاون سے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا  میں تیار کردہ 'کووی -شیلڈ‘ ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں جنوبی افریقہ بھیجی گئیں تھیں  اور کلینیکل ٹرائل  میں کورونا سے بچاؤ میں ناکام ثابت ہوئیں۔

جنوبی افریقہ ے وزیر صحت نے بھارت کی جانب سے مجرمانہ غفلت کو  بے نقاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان ویکسینز پر اپریل کی ایکسپائری درج ہے۔جنوبی افریقہ نے بھارت سے یہ ویکسین فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


دوسری جانب مجرمانہ غفلت صرف جنوبی افریقہ کی حد تک نہیں ہوئی ہے بلکہ بھارتی عوام بھی  کورونا سے بچاؤ کے نام پر بھارتی دوا ساز کمپنیوں کی تجرباتی ویکسینز کا نشانہ بن چکے ہیں۔

بھارتی دوا ساز کمپنی 'بھارت بائیو ٹیک' کی'ویکسین‘ کے باعث ناصرف  بھارت   میں ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔بلکہ  ہزاروں افراد میں اس کے سائیڈ افیکٹس بھی سامنے آچکے ہیں ، جس کی کوئی بھی ذمہ داری لینے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ 

مزیدخبریں