کراچی: گزشتہ روز صوبہ سندھ کی دو نشستوں پر پیپلز پارٹی اور صوبہ بلوچستان کی ایک نشست پر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کو فتح حاصل ہوئی ہے۔
سانگھڑ کے حلقہ پی ایس 43 میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جام شبیر علی خان کو امیدوار کھڑا کیا گیا تھا جنہوں نے اپنے مدمقابل امیدواروں کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جام شبیر علی خان نے 45240 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار مشتاق جونیجو کو 6 ہزار 925 ووٹ پڑے۔
دوسری جانب ملیر کے حلقہ پی ایس 88 میں بھی پیپلز پارٹی نے ہی میدان مارا۔ یوسف مرتضیٰ بلوچ نے 24251 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے الیکشن میں کھڑے گئے امیدوار سید کاشف کو 6090 ووٹ دیئے گے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار جان شیر جونیجو تیسرے نمبر پر رہے جنہوں نے صرف 4870 ووٹ حاصل کئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کی جیت پر انھیں مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
ادھر صوبہ بلوچستان کے علاقے پشین ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے کھڑے کئے مشترکہ امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ جے یو آئی ف کے امیدوار سید عزیز اللہ نے اپنے مدمقابل امیدواروں کو بڑے مارجن سے شکست دی۔
سید عزیز اللہ آغا کو سولہ ہزار چھیاسی جبکہ ان کے مدمقابل عصمت اللہ ترین کے حصے میں صرف 936 ووٹ آئے۔