پاکستانیوں نے 2020ء میں گوگل پر کیا سرچ کیا؟

What did Pakistanis search on Google in 2020?
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: دنیا کے سب سے مشہور سرچ انجن گوگل نے ایک ایسی حیران کن رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی لوگ گوگل پر کیا کیا چیزیں سرچ کرتے رہے ہیں۔

گوگل کی جانب سے 2020ء کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوں تو پاکستانی عوام گوگل پر بہت سی چیزیں سرچ کرتے ہوئے ان کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہے لیکن ان میں سے 5 شعبے ایسے ہیں جنھیں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

گوگل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ سال پاکستانی بیماریوں سے بچنے کے طریقے دریافت کرتے رہے اور اس قسم کی سرچز میں 109 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اس کے علاوہ پاکستانی عوام امیر ہونے کے خواب بھی دیکھتے رہے، اس سلسلے میں بزنس آئیڈیاز اور سرمایہ کاری کے بارے میں جاننے کیلئے گوگل پر جو سرچ کی گئی اس میں 223 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن گیمز میں ملک بھر میں 35 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ صنفی توازن اور احساس کمتری کے موضوعات کی سرچ میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

دنیا بھر میں کھانوں کے دلدادہ سمجھے جانے والے پاکستانی لوگ گزشتہ سال کھانا پکانے کی ترکیبیں بھی ڈھونڈتے رہے اور اس میں 140 فیصد تک اضافہ ہوا۔

گوگل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لوگوں نے جانوروں کے بارے میں بھی بہت سرچ کی، اس رجحان میں 700 فیصد جبکہ اردو ٹرانسلیشن مواد پڑھنے کے رجحان میں 328 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سرچ انجن کے مطابق عالمی وبا کے دوران عادات کے بارے میں ایک سو اٹھائیس جبکہ دماغی صحت بارے بھی لوگوں کا رجحان دیکھا گیا۔

گوگل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلاحی کاموں بارے 122 فیصد، صدقہ سے متعلق 41 فیصد، بچوں کی پڑھائی سے متعلق مواد ڈھونڈنے کے رجحان میں 250 فیصد اضافہ ہوا۔