کرونا وائرس کی تشخیص کی ڈیوائس تیار

09:47 PM, 17 Feb, 2020

تھیانجن: چین کی نانکھائی یونیورسٹی نےکرونا وائرس کی تیز ترین تشخیص کیلئے کٹ تیار کرلی ہے، یہ کٹ 15 منٹ میں مشتبہ مریضوں میں بیماری کی تشخیص کر لیتی ہے۔

                                                                                                                               

تفصیلات کے مطابق وائرس کا پتہ لگانے والا نیا آلہ "نوول کورونا وائرس آئی جی ایم،آئی جی جی انسداد جراثیم کا پتہ لگانے والی کٹ" شمالی چین کے علاقہ تھیانجن کی 100 سالہ پرانی جامعہ نے چین کی دیگر جامعات اور بائیو فارماسوٹیکل کمپنیوں کے ماہرین کے ساتھ مل کر تیار کی ہے۔کٹ کا ایک حصہ تیز ٹیسٹ کارڈ 15 منٹ میں وائرس کا پتہ لگا لیتا ہے۔


جامعہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ٹیسٹ کٹ سے ٹیسٹ لینے کا دورانیہ کم ہوجائے گا جس سے مشتبہ مریضوں میں تشخیص اور مریض کے قریبی لوگوں کی موقع پر سکریننگ میں آسانی اور تیزی آئے گی۔ بیماری کا پتہ لگانے کا موجودہ مئوثرنیوکلیک ایسڈ طریقہ بہت زیادہ وقت لیتا ہے جس سے کام متاثر ہورہا ہے۔

مزیدخبریں