آرمی چیف کی ورلڈکپ جیتنے پر پاکستان کبڈی ٹیم کو مبارکباد

08:53 AM, 17 Feb, 2020

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان کبڈی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کبڈی ٹیم نے ورلڈکپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان نے بھارتی ٹیم کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی کپ جیتنے پر پاکستان کبڈی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں نے فائنل میں عمدہ کھیل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹیموں نے ایونٹ میں اچھا کھیل پیش کیا۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم 6 مرتبہ ورلڈکپ کی فاتح رہ چکی ہے تاہم یہ اس کی پہلی شکست ہے۔ کبڈی ورلڈکپ پہلی بار پاکستان میں منعقد کیا گیا جس کے مقابلے لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں ہوئے اور 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔

مزیدخبریں