اسلام آباد : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد سے پہلے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نور خان ائیر بیس پران کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق ، سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئےجہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نور خان ائیر بیس پر ان کا استقبال کیا سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان 2روزہ دورےپرآج پاکستان پہنچ رہے ہیں ان کے آمد کے سلسلے میں مختلف وفود پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمدبن سلمان آج شام 7 بجے 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔