نواز شریف کا جناح ہسپتال میں تیسرا روز،شہباز شریف اور مریم نواز کی ملاقات

03:30 PM, 17 Feb, 2019

لاہور:نوازشریف کاجناح ہسپتال میں تیسرا روز،مریم نوازاورشہبازشریف نے آج بھی عیادت کی،ساتھ کھانا بھی کھایا،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرعارف تجمل کہتے ہیں ،سابق وزیراعظم کی طبیعت ٹھیک ہے،میڈیکل بورڈ کل تک حتمی رائے دےگا۔

ذرائع کے مطابق عارضہ قلب سمیت مختلف امراض میں مبتلا وی آئی پی قیدی نوازشریف کاجناح ہسپتال لاہورمیں علاج جاری ہے،ان کے آج بھی مختلف ٹیسٹ ہو ئے۔بیٹی مریم نوازاورچھوٹے بھائی، شہبازشریف نے آج بھی سابق وزیراعظم کی عیادت کی ، شہبازشریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ نوازشریف کاعلاج ہو رہاہے انہیں علاج کی ضرورت ہے،اللہ تعالی کرے نوازشریف جلد صحت یاب ہوجائیں۔

پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرعارف تجمل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ قائد نون لیگ کی میڈیکل ہسٹری مل گئی،ان کی طبیعت بھی ٹھیک ہے، دوسرے مریضوں کوکوئی مشکل درپیش نہ آنےکادعویٰ بھی کیا۔

پروفیسر عارف تجمل نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ نوازشریف کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کیلئے دوبارہ ٹروپ آئی ٹیسٹ کرایا گیا یا نہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ کمر میں تکلیف ہے،کمر درد کی وجہ سے بیلٹ باندھ رکھی ہے۔میاں نوازشریف کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔


مریم نواز کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ ہورہے ہیں، ڈاکٹرز نے میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے، میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔

مزیدخبریں