سعودی عرب کا وقت پر بل ادا کرنے والے صارفین کو ایک ماہ مفت بجلی فراہم کرنے پر غور

سعودی عرب کا وقت پر بل ادا کرنے والے صارفین کو ایک ماہ مفت بجلی فراہم کرنے پر غور
کیپشن: فوٹو فائل

ریاض: سعودی عرب میں بجلی کا بل وقت پر ادا کرنے والے صارفین کو ایک ماہ مفت بجلی فراہم کرنے کے علاوہ بل کی رقم میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

سعودی بجلی کمپنی کے ذرائع کے مطابق صارفین کو وقت پر بجلی کا بل ادا کرنے کی ترغیب دینے کے لئے خصوصی رعایات دینے کی تجویز پر غور کیا جارہاہے۔

کمپنی کے ماہرین امکانات پر غور کر رہے ہیں کہ مختلف صارفین کو اگر رعایت دی جائے تو قوی امکان ہے کہ لوگ وقت پر بل ادا کرنے کے عادی ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کم سے کم 36 اور زیادہ سے زیادہ60 ماہ تک وقت پر مسلسل بل ادا کرنے والے صارفین خصوصی رعایت سے مستفید ہونے کے اہل ہوں گے، بجلی کا بل ادانہ کرنے پر کنکشن کاٹنے کا بھی نیا نظام متعارف کروایا جائے گا۔