پلوامہ میں خودکش حملہ،فوجیوں کی ہلاکت میں بھارتی خفیہ ایجنسی’ ر‘ا ملوث نکلی

پلوامہ میں خودکش حملہ،فوجیوں کی ہلاکت میں بھارتی خفیہ ایجنسی’ ر‘ا ملوث نکلی
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

سرینگر :پلوامہ میں خودکش حملہ بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی اور فوجیوں کی ہلاکت میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث نکلی۔

بھارتی ایجنسی را نے 10 جنوری کو آپریشن تھنڈر بولٹ بارامولاکا فیصلہ کیااور مقامی یونٹس کو تمام انتظامات میں معاونت کا آرڈر دیا جبکہ آپریشن کو فروری میں کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

مقامی اخبار کشمیر ٹائمز کے مطابق خودکش حملہ آور عادل احمد ڈار پہلے سے گرفتار تھا جس کی تصدیق ڈی آئی جی سدرن ایس پی پانی نے کی کہ تین خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں عادل احمد ڈار بھی شامل ہیں۔

اب سوال اٹھ رہے ہیں کہ عادل ڈار حراست میں تھا تو پھر خودکش حملہ کس نے کیا ؟ اگرعادل ڈار حراست سے فرار ہوگیا تھا تو قابض بھارتی فورسز خاموش کیوں رہیں ؟ پاکستان سے شہزادہ محمد نے بھارت کے دورے پر جانا ہے ،تجزیہ کار یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ سعودی ولی عہد کی ہمدردی حاصل کرنے اور پاکستان کے خلاف بیان بازی کے لیے کہیں مودی سرکار نے ماضی کی طرح کا گھٹیا حربہ تو نہیں آزمایا ۔

جب سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی آمد سے قبل مقبوضہ کشمیر میں سکھوں کو مار کر مجاہدین پر الزام دھر دیا گیا اور یہ سازش بعد میں بھارتی فورسز کی کارروائی نکلی اور بھارت کی خوب جگ ہنسائی ہوئی۔

حملے کا ماسٹرمائنڈ مارا گیا یا زندہ ہے ،اس پر بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا میں تضاد سامنے آ گیا، عادل ڈار کا آخری ویڈیو پیغام بھی منظر عام پر آگیا۔مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کا قتل عام اورخواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے،جبکہ گھروں کو نذرآتش کیا جا تا ہے۔ پلوامہ حملہ پاکستان کا نہیں ،خود بھارتی فوج کے ظلم کا نتیجہ ہے۔

خود کش حملہ آور عادل ڈار کے والدین کہتے ہیں بھارتی فوج نے بیٹے کو مرغا بنایا ، ناک رگڑوائی ، جس پر وہ گھر سے چلاگیا اور آزادی کا مجاہد بن گیا۔ فوجیوں کی لاشوں پر انتخابات جیتنے کا بھارتی وزیراعظم "مودی جی "کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ پلوامہ حملے کا رچایا گیا ڈھونگ خود مودی سرکار کی گلے کی ہڈی بن گیا۔ مودی سرکار نے پلوامہ حملہ خود کرایا ،،بھارت کے اندر سے بھی آوازیں آنے لگیں۔

پاکستان کو بدنام کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی تجزیہ کار نے لکھا کہ ناامید اوراندھی مودی سرکار سرجیکل سٹرئیک اورخیالی کارروائیوں کو مذہبی رنگ دے کربھارتی عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ھے پلوامہ میں جانی نقصان پر صدمہ ہوا۔ افسوسناک واقعہ جس میں جانیں ضائع ہوئیں لوگ زخمی ہوئے ،یہ ہمارا ایجنڈا نہیں ہے۔

واقعے کے بعد ہندوستان نے بغیر تحقیق کے ردعمل دیا۔ بھارت کے پاس ثبوت ہے تو پیش کرے،پاکستان تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔معروف بھارتی کرکٹر اورسیاست دان نوجوت سنگھ سدھو کو پلوامہ پر سچ بولنا مہنگا پڑ گیا۔مودی سرکار کے من گھڑت دہشت گردی کے واقعے پر تبصرہ کرنے والے نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی ٹی وی چینل کے 'کپل شرما شو' سے نکال دیا گیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو پاجی کے بیان کو ہمدردانہ نہیں سمجھا گیا جس کے باعث شو کی انتظامیہ نے انھیں الگ کیا ہے۔ انھوں نے بیان میں صرف دہشت گردی کی مذمت میں اتنا کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی ملک ،کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بھارت سرکار سچ بولنے والوں کو دبانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رہی ۔