زینب قتل کیس, مجرم کو تختہ دار تک پہنچانے میں فرانزک لیب کا کلیدی کردار ہے, رانا ثناء اللہ خاں

11:14 PM, 17 Feb, 2018

لاہور : صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا ہے کہ زینب قتل کیس کے مجرم کو تختہ دار تک پہنچانے میں فرانزک لیب اور پولیس نے کلیدی کردار ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ زینب قتل کیس کے ملزم کی شناخت کا عمل فرانزک لیب کی وجہ سے ممکن ہوا۔سائنسی خطوط پر مبنی شہادت اتنی مضبوط تھی کہ ملزم کا سزا سے بچ جانا نا ممکن تھا۔انہوں نے کہا کہ فرانزک لیبارٹری کی بدولت پولیس تفتیش میں انقلابی تبدیلیاں رو نما ہوئیں ہیں۔

وزیر قانون نے کہا کہ فرانزک لیب سے تفتیشی عمل کے معیار میں ہونے والی بہتری سے نہ صرف زینب زیادتی قتل کیس کے مجرم کوسزابلکہ مردان کی عاصمہ کے ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آ چکی ہے۔ 

مزیدخبریں