لودھراں:تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ میری وجہ سے شریف برادران کو پنجاب میں لودھراں نظر آنے لگ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ میری وجہ سے شریف برادران کو پنجاب میں لودھراں نظر آنے لگ گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ شریف برادران کی لودھراں سے محبت جھوٹ ہے ، میرے خلاف الزامات کی حیثیت قطری خط سے زیادہ نہیں ، 2015 میں دونوں بھائیوں نے لودھراں کے عوام سے بے شمار جھوٹے وعدے کیے۔