پاکپتن: شادی شدہ خاتون کی خودکشی کاڈراپ سین،سسرالیوں نے بہو کو قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچا دیا۔
پولیس کے مطابق میاں چنوں کے عمران ولد حاکم کی 26 سالہ بہن مقتولہ مہوش کی وٹہ سٹہ پر شادی چک 62-EB کے ملزم محمد شریف سے ہوئی۔ ملزم محمد شریف نے اپنے بھائی بشارت اور والدہ زبیدہ بی بی کیساتھ مل کر مقتولہ مہوش کو گلہ دبا کر قتل کر دیا اور پولیس کو اطلاع دی کہ اس نے رسہ ڈال کر خودکشی کر لی ہے۔
پولیس نے تفتیش کے بعد بتایا کہ ملزم محمد شریف نے اپنے بھائی بشارت اور والدہ زبیدہ بی بی کو قتل میں ملوث کیا۔مقتولہ مہوش دو بچوں کی ماں تھی۔
پولیس نے مقتولہ مہوش کے بھائی عمران ولد حاکم کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔