اب لاڈلے کو قوم خود سبق سکھائے گی : نواز شریف

04:30 PM, 17 Feb, 2018

لودھراں : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لاڈلے کو اب قوم خود سبق سکھائے گی ، شہباز شریف کی خدمت کی مثال پاکستان میں نہیں ملتی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لودھراں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلہ کہتا ہے کہ ہم نے لودھراں سے سبق سیکھنا ہے میں کہتا ہوں کہ اب قوم خود لاڈلے کو سبق سکھائے گی ، شہباز شریف کی خدمت کی پاکستان میں مثال نہیں ملتی ۔

انھوں نے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے کھاد کی قیمت آج آدھی کر دی ، ہم ملک میں پانچ کی بجائے چار سال میں بجلی لائیں ہیں، پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ جیسے ہی لودھراں کا الیکشن جیتے ہم اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو گئے ، لودھراں کی عوام نے بہتان ، الزام لگانے والوں کا خاتمہ کیا ۔کراچی میں امن بحال کرایا ۔

انھوں نے کہا کہ مجھ پر ایک روپے کی بھی کرپشن کا الزام نہیں ہے ، آئندہ انتخابات میں آپ نے کچھ بڑے فیصلے کرنے ہیں ، اقبال شاہ نے کہا کہ لودھراں میں گیس کا خیال کیجئے گا۔

میں اب وزیراعظم نہیں رہا ہوں ، مجھے اس لیے نکالا گیا کہ تم نے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی ، جائو چھٹی کرو ، گھر جائو ۔

مزیدخبریں