حیدر آباد:تندرست بھارتی شہری اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کر بیٹھا اور بالوں کی پیوند کاری کروا نےکی وجہ سے ایک آنکھ کی بینائی گنوا بیٹھا ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم حیدر آبادی شہر ی طارق خسرو نے حیدرآباد میں قائم ڈاکٹر ہئیر ٹرانسپلانٹ سنٹر سے بالوں کی پیوند کاری کروائی ۔تاہم شہری کو بال لگوانے کے بعد شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑگیا ۔
علاج سے اگلے دن طارق خسرو کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد اس مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج شروع کر دیا گیا ۔مقامی ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہناہے کہ طارق خسرو کے مرض کو بڑھنے سے تو روک دیا گیاہے مگر انفیکشن کی وجہ سے اس کی بائیں آنکھ نکالنا پڑے گی ۔ تا کہ انفکیشن مزید نہ بڑھ سکے ۔طارق خسرو نے پیوند کاری کے دوران 3500 بال لگوانے تھے ۔ جبکہ ابھی 2800 بالوں کی پیوند کار ی کر واچکاتھا کہ یہ صورت حال پید اہوگئی ۔
ڈاکٹر خان ہئیر ٹرانسپلانٹ کے ڈاکٹر محمد عشرت اللہ خان نے اپنی غلطی کا اعتراف کیاہے اور طارق خسرو کا بغیر ٹیسٹ کیے ہیئر ٹرانسپلانٹ کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سارے معاملے میں قصور وار بھارتی ڈاکٹر کے خلاف قانونی چار جوئی بھی کی جارہی ہے ۔