جلالپوربھٹیاں میں دکاندار کے سات سالہ بیٹے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

12:45 PM, 17 Feb, 2018

جلال پوربھٹیاں(محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز جلال پوربھٹیاں سے ) نوجوان ملازم نے مالک کے 7 سالہ بیٹے سے بد فعلی کر ڈالی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔جبکہ  بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ دلخراش واقعہ جلال پوربھٹیاں کے محلہ اسلام پورہ کے رہائشی عمران محمود کے  سات سالہ بیٹے کے ساتھ پیش آیا ۔مالک عمران محمود نے علی ولد مظہر حسین کو دوکان پر ملازم رکھاہو ا تھا ۔ عام دنوں کی طرح مالک عمران محمود نے اپنے ملازم کو گوشت دے کر گھر بھیجا ۔ملزم نے 7 سالہ بچے  کو گھر میں اکیلے پا کر  بد فعلی کر ڈالی ۔

تاہم اسی دوران بچے کا شور سن کر بچے  کے ماموں ظفر اقبال نے ملزم کو پکڑ لیا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس نے ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق  ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا  گیا ہے ۔جبکہ بچے کی حالت نازک ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا بچے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

مزیدخبریں