ٹی ایچ کیو ہسپتا ل میں مریض بچے کا وزیراعلیٰ کے سوال پرکڑک دارجواب

11:18 AM, 17 Feb, 2018

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف گورنمٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال سبزہ زارکی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تواس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب وزیراعلیٰ نے مریض بچے سے پوچھاکہ”میں کون ہوں؟“تو اس نے فٹ سے کہا کہ ”شہبازشریف اورکون؟“ جواب سن کر وزیراعلیٰ مسکرا دیے۔وزیراعلیٰ  نے مریض بچوں کے لواحقین اورماوٴں سے علاج کی دستیاب سہولتوں کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں۔ 

وزیراعلیٰ نے سبزہ زار ہسپتال کے استقبالیے پر موجودمریضوں سے گفتگو  بھی کی اورہسپتال میں آمد اور رجسٹریشن کے مراحل کے بارے میں معلوم کیا۔وزیراعلیٰ نے کمسن بچوں کے وارڈز کا معائنہ کیا اوربچوں کے گال تھپتھپاکرپیار کیا۔

مریض بچوں اوران کے والدین کی درخواست پر وزیراعلیٰ نے ان کیساتھ باری باری سلفیاں بنائیں۔ایک مریض خاتون نے وزیراعلیٰ کو دعائیں دی اورکہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھیں۔وزیراعلیٰ انتظار گاہ میں موجود مریض کے ساتھ بیٹھ گئے اوردھیمے لہجے میں ان کی خیریت دریافت کرتے رہیں۔

وزیراعلیٰ کے دریافت کرنے پر مریضوں نے علاج کیلئے دستیاب سہولتوں کو سراہا۔

مزیدخبریں