زینب کے علاوہ 7 بچیوں کے قتل کیسزمیں ابھی قانونی تقاضے پورے کرنے ہیں،پراسیکیوٹر جنرل

11:07 AM, 17 Feb, 2018

لاہور:زینب قتل کیس میں آج کادن انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے اور پراسیکیوٹر جنرل پنجا ب احتشام قادر نے کہا ہے کہ آج صرف زینب قتل کیس کافیصلہ سنایاجائے گا۔


انسداد دہشتگردی عدالت آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7بچیوں کوزیادتی کے بعدقتل کرنے کے کیسزکاٹرائل جاری ہے،ملزم نے زینب اور 8بچیوں کوقتل کرنے کااعتراف کیاہے۔


پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر نے کہا کہ باقی 7کیسزمیں ابھی قانونی تقاضے پورے کرنے ہیں۔

مزیدخبریں