نئی دہلی: دہلی کی امر کالونی میں رہائش پذیر تاجر کے گھر سے ایک کروڑ کی چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔ واردات کے وقت تاجر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فلم پدماوت دیکھنے کیلئے نویڈا گیا ہوا تھا ۔ اسی دوران چوروں نے گھر میں ہاتھ صاف کردیا۔
چوری کی واردات سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ تاجرفلم دیکھ کرواپس آیا تو دیکھا گیٹ کا دروازہ ٹوٹا ہوا ہے، گھر کے اندر سارا سامان بکھرا پڑا ہے، الماری کا لاک ٹوٹا ہوا ہے۔ اس میں رکھے زیورات جوتقریباً 90لاکھ روپے مالیت کے تھے اور 10لاکھ روپے نقد چو ر اپنے ساتھ لے گئے۔ سی سی ٹی وی میں صاف نظرآرہا ہے کہ چور بڑے ہی بے خوف ہوکر گھر میں گھسے اور سارے تالے توڑ کر واردات انجام دی۔