آئندہ عام انتخابات میں واٹر مارک والے بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، الیکشن کمیشن

10:59 AM, 17 Feb, 2018

اسلام آباد: آئندہ عام انتخابات میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ واٹر مارک والے بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ الیکشن میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر 2 ارب روپے سے زائد اخراجات آئیں گے جبکہ صرف کاغذ پر ایک ارب روپے تک خرچ ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اس دفعہ 20 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے اور انہیں پرائیویٹ پرنٹنگ پریس سےنہیں چھپوایا جائے گا۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں استعمال ہونیوالے بیلٹ پیپرز کے حوالے سیاسی جماعتوں کی جانب سے متعدد بار تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں