گوگل نے ’ویو امیج‘ کے آپشن کو ہٹانے کی وجہ بتا دی

10:47 AM, 17 Feb, 2018

کیلی فورنیا: ڈیلی میل کے مطابق گوگل نے یہ اقدام گیٹی امیجز کے ساتھ کیے گئے ایک معاہدے کے نیتجے میں کیا ہے جو فوٹوگرافر کی تصاویر کو فروخت کرنے کا کام کرتا ہے۔

یہ اقدام اُن تمام افراد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جنہیں شکایت ہے کہ ان کی محنت سے لی گئی تصاویر کو کاپی کر لیا جاتا ہے اور پھر کریڈٹ بھی نہیں دیا جاتا۔ ویو امیج' آپشن کو ہٹانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ صارف وزٹ کے آپشن کو استعمال کرے اور ویب سائٹ کو چیک کرے۔

گوگل کمپنی نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں اس تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صارفین اور ان کو سہولت فراہم کرنے والے افراد دونوں کا خیال ہے جب ہی اسے ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے ویو امیج بٹن کو ہٹانے جانے کے اقدام پر صارفین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس آپشن کے ختم ہونے سے تصویر تلاش کرنے والے عام صارف کو مشکل کا سامنا ہوگا جب کہ ایک مشکل یہ بھی درپیش ہوگی کہ کچھ ویب سائٹس میں تو رائٹ کلک کا آپشن ہی بند ہوتا ہے تاکہ کوئی بھی تصویر نقل نہ کی جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں