ن لیگ کی مرکزی قیادت آج لودھراں پہنچے گی، جلسے کی تیاریاں مکمل

09:12 AM, 17 Feb, 2018

لاہور: لودھراں الیکشن کی کامیابی سے سرشار نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج لودھراں پہنچ رہے ہیں جہاں وہ بہاولپور بائی پاس کے قریب نیو اسٹیڈیم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کریں گے ۔ شہر بھر میں استقبالیہ بینرز، فلیکس آویزاں کر دیئے گئے۔

ورکرز کنونشن میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے بیٹھنے کے لیے 46 فٹ لمبا، سولہ فٹ چوڑا اور چھ فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے جبکہ شرکاء کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں ورکرز کنونشن کے لیے تیاریاں رات گئے تک جاری رہیں۔

بارہ فروری کو لودھراں میں این اے 154 پر ہونے والےضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد اقبال شاہ نے تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین کو بھاری اکثریت سے شکست دی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں