فلپائن اور کویت میں تنازع کا سبب بننے والی خادمہ کی نعش آبائی شہر پہنچ گئی

09:04 AM, 17 Feb, 2018

کویت: فلپائن اور کویت کے درمیان فلپائنی خادمہ کی فریزر سے ملنے والی  نعش کے بعد تعلقات انتہائی کشید ہ ہیں ۔ اس واقعہ کے بعد فلپائنی صدر نے  کویت سے اپنے تمام ورکروں کو واپس آنے کا کہا ہے ۔

تاہم  کویت کے السالمیہ محلے میں واقع اپارٹمنٹ کے ڈیپ فریزر سے ملنے والی فلپائنی خادمہ کی نعش فلپائن واپس پہنچا دی گئی۔ کویت میں متعین فلپائنی سفیرریناٹو ویلا نے القبس اخبار کو بتایا کہ فلپائنی خادمہ کی نعش کا طبی جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ مرنے سے پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 اتبدائی جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ خادمہ کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں ۔ اسے سخت آلے سے پیٹھ پر مارا گیا تھا۔ اس کی وفات پسلیاں ٹوٹنے سے ہوئی تھی۔ کویتی پولیس ابھی تک مفرور قاتل جوڑے کی تلاش میں ہے جو کویت چھوڑ کر جاچکا ہے۔


 مقتولہ کی نعش السالمیہ محلے میں رہائش پذیر لبنانی شہری اور اس کی شامی بیوی کے گھر سے ملی تھی جہاں وہ ایک سال سے کام کر رہی تھی۔

مزیدخبریں