زیتون دل کے امراض میں کمی کے لئے انتہائی مفید

گلاسگو : ہارٹ اٹیک حالیہ دور میں انسانی صحت کیلئے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ اس بیماری سے حفاظت کیلئے کئی طرح کی ادویات اور غذائیں تجویز کی جاتی ہیں لیکن تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیتون کے تیل کا استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے میں نمایاں کمی لاتا ہے۔

09:25 PM, 17 Feb, 2017

یونیورسٹی آف گلاسگو کے سائنسدانوں نے 69 افراد کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو روزانہ تقریباً 4 چمچ زیتون کا تیل کھانے کو دیا۔ یہ افراد روٹی کو زیتون کے تیل میں بھگو کر کھاتے تھے، روزانہ صرف چار چمچ زیتون کے تیل کا اثر یہ ہوا کہ ڈیڑھ مہینے بعد ان میں دل کے دورے کا خطرہ واضح طور پر کم ہوچکا تھا۔سائنسدانوں نے ان اثرات کی تصدیق پیشاب کے نمونوں کے تجزیے کے بعد کی، ڈاکٹر بل ملن نے بتایا کہ زیتون میں Phenolics نامی قدرتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو دل کو صحت اور طاقت عطا کرتے ہیں۔ دل کی بیماری CAD میں خصوصی کمی دیکھنے میں آئی۔ اسی طرح زیتون میں پائے جانے والے Omega 6 کے بھی دل، بلڈ پریشر اور جسم کے جوڑوں پر نہایت مثبت اثرات دیکھے گئے۔

مزیدخبریں