ڈرامہ انڈسٹری میں آنے سے قبل 500 روپے کے عوض تھیٹر ڈرامے میں کام کیا، صباءقمر

لاہور: پاکستانی شوبز کی شہرت یافتہ اداکارہ صبا قمر نے اپنے کیرئیر کی ابتدائی مشکلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری میں آنے سے پہلے مجھے صرف ایک ہزار روپے کے بدلے تھیٹر ڈرامے میں کام کرنا پڑا جبکہ اس وقت میری صحت بھی خراب تھی مگر مجھے ڈرامے کے بدلے ایک ہزار کی بجائے 500 روپے دیئے گئے۔

07:51 PM, 17 Feb, 2017

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صباءقمر نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی زندگی ایک اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ”ایک زمانہ تھا جب ٹی وی ڈراموں میں آنے سے پہلے مجھے ایک تھیٹر ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی اور میں نے اپنی صحت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جو کہ اس وقت کچھ ٹھیک نہیں تھی پرفارمنس دی جس کے بدلے مجھے ایک ہزار روپے ملنے تھے مگر ڈرامے کی خاتون ہدایت کار کو میری پرفارمنس پسند نہ آئی اور اس نے مجھے ایک ہزار روپے کی بجائے 500 روپے تھماتے ہوئے نفرت انگیز انداز میں ڈرامے سے باہر نکال دیا“۔

مزیدخبریں