یاداشت بہتر بنانے کیلئے ان 8 طریقوں پر عمل کریں

لندن: سائنسدانوں کے مطابق ہمارے ذہن کے پاس دو لاکھ کھرب سے زیادہ حروف یاد کرنے، 40 زبانوں پر عبور پانے، ایک پورا انسائیکلوپیڈیا یاد کرنے اور درجنوں یونیورسٹیوں سے گریجویشن کی ڈگریاں لینے کی صلاحیت پائی جاتی ہے، لیکن کچھ لوگ اپنے اند چھپی اس صلاحیت کو ابھرنا نہیں جانتے وہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بہتر تو کرنا چاہتے ہیں مگر ناکام رہتے ہیں تو تیار ہو جائیے کیونکہ یہاں ایسے افراد کے لئے چند ایسے طریقے بتائے گئے جو وہ روزانہ استعمال کرتے ہیں لیکن ان میں ہلکی سی تبدیلی کرکے اپنے دماغ کو تیز کرسکتے ہیں۔

07:23 PM, 17 Feb, 2017

برش کے دوران دونوں ہاتھوں کا استعمال :
اگر آپ ہمیشہ دائیں ہاتھ سے برش کرتے ہیں تو بائیںہاتھ سے بھی دانت صاف کریں اور اگر آپ بائیں ہاتھ کا استعمال کرتے ہیں تو دائیں ہاتھ کو تکلیف دیں۔اگر آپ ایسا ہفتے میں ایک بار کریں تو یہ دماغ کو تیز کرنے میں فائدہ مند ہوگا۔اسی طرح ٹوتھ پیسٹ لگاتے ہوئے اوپر سے نیچے کی بجائے نیچے سے اوپر کی طرف لگائیں۔

نہاتے ہوئے اپنی آنکھیں بند رکھیں
نہاتے ہوئے آنکھیں بند کرنے سے دماغ کو کافی سکون ملتا ہے اور اس طرح اس کی کارکردگی بہتر رہے گی۔

دن بھر کے کاموں میں تبدیلی
اپنی روزمرہ زندگی کے کاموں کی فہرست میں تھوڑی تبدیلی لانے سے بھی آپ کا دماغ بہتر طریقے سے کام کرنے کا عادی ہوجاتا ہے۔

نئی خوشبو کا استعمال
کبھی بھی ایک ہی خوشبو پر اکتفا نہ کریں بلکہ مختلف طرح کی خوشبویات کا استعمال کریں کہ اس طرح دماغ کو ان میں فرق کرنے میں کام کرنا پڑتا ہے اور وہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔

زیادہ لوگوں سے ملیں:
اگر آپ معاشرتی زندگی کو فعال بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ملیں گے تو یہ بھی آپ کے دماغ کو فائدہ دے گا کہ اس طرح آپ کو زیادہ لوگوں کو یاد رکھنے کی مشق کرنی ہوگی۔

مختلف عنوانات کا مطالعہ :
کبھی بھی ایک جیسے مضامین نہ پڑھیں بلکہ مختلف عنوانات کا مطالعہ کریں۔اگر آپ کھیلوں کی خبروں کے عادی ہیں تو ساتھ ہی کوشش کریں کہ سیاست اور فیشن کو بھی پڑھا جائے۔

مختلف طرح کے کھانے:
اسی طرح کوشش کریں کہ مختلف طرح کے کھانے کھائیں کہ اس طرح دماغ کو ان کھانوں کی پہچان اور خوشبو کی شناخت کے لئے کام کرنا پڑتا ہے۔

پزل کھیلنا:
آپ کو چاہیے کہ دماغی گیمز مثلاًپزل وغیرہ کھیلیں کہ اس میں دماغ کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔

مزیدخبریں