پر سکون نیند کے خواہش مند افراد اس نسخے پر عمل کریں

لندن: اگر آپ اپنی نیند میں بے سکونی محسوس کر تے ہیں یا کسی قسم کی مشکلات کا شکار ہیں تو تیار ہو جائیں کیونکہ ماہرین نے پرسکون نیند کیلئے شاندار نسخہ متعارف کروا دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایک کپ دودھ میں ایک چائے کا چمچ شہد، آدھا چائے کا چمچ وینیلا ایکسٹریکٹ، آدھا چائے کا چمچ پیسی ہوئی دارچینی شامل کر لیئے جائیں تو آپ رات کو پر سکون نیند حاصل کر سکیں گے۔

06:29 PM, 17 Feb, 2017

اس عمل کے لئے تمام اجزاءکو ایک پین میں ڈال کر پانچ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں اور جب تمام چیزیں اچھی طرح یکجان ہوجائیں تو ٹھنڈا ہونے پر مگ میں ڈال کر نوش فرمائیں۔ان کے استعمال سے آپ کاجسم پرسکون رہے گا اور ایسے ہارمونز کا اخراج ہوگا جو آپ کے لئے ازحدضروری ہیں اور جن کی وجہ سے آپ پرسکون نیند کا مزہ لے سکیں گے۔

مزیدخبریں