سعودی عرب میں پہلی بار کامک کنونشن کا انعقاد، سینکڑوں افراد کی شرکت

06:21 PM, 17 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

جدہ: سعودی عرب میں پہلی بار سالانہ کامک کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں سینکڑوں افراد فلمی کرداروں کے دلچسپ روپ دھارے شرکت کے لئے پہنچ گئے۔

جدہ میں منعقد کئے جانے والے اس کامک کنونشن میں شریک افراد نے سپر ہیروز، مارول، خلا ئی مخلو ق اورسائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں کے روپ میں دکھائی دئیے جن کی پسندیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس میلے میں ایسی کئی فلموں کے ٹیزر ٹریلرز، گیمز ، ایڈیشنز  اور کھلونے بھی پیش کئے گئے۔

جادوئی اور سائنسی فلموں کے مو ضو ع پر ہو نے والے اس کنو نشن میں کوئی سپر ہیرو بنا نظر آیا تو کوئی خود کو اسپائیڈر مین سمجھ رہا تھا جب کہ کسی نے سائنس فکشن فلموں کے مختلف عجیب وغریب لبا س پہن رکھے ہیں۔

مزیدخبریں