آکلینڈ: آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کے واحد ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جسے ہاشم آملا نے اپنی عمدہ بیٹنگ سے غلط ثابت کردیا۔
جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز جوڑے. جن میں ہاشم آملہ 43 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز کی اننگز نمایاں تھی۔ کپتان فاف ڈوپلیسی 36، جے پی ڈومنی 29 اور اے بی ڈی ویلیئرز 26 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں اسکورر رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 2,2 جبکہ بین ویلر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جب نیوزی لینڈ کی ٹیم میدان میں بیٹنگ کیلئے آئی تو عمران طاہر نے کیویز بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا . عمران طاہر نے 24 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی اور نیوزی لینڈ کو کے گھر میں شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا. پوری کیوی ٹیم 14.5 اوورز میں 107 رنز پر پویلین لوٹ گئی. ٹام بروس 33 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ٹم ساؤتھی 20، کولن ڈی گرینڈ ہوم 15 جبکہ کپتان کین ولیمسن 13 رنز بنا سکے۔ 7 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں ہی داخل نہ ہو سکے۔ عمران طاہر نے 3.5 اوورز میں 24 رنز کے عوض 5 شکار کیے اور مین آف دی میچ رہے۔ ایندل پیلوکوایو نے 3 جبکہ کرس مورس نے 2 وکٹیں حاصل کیں.