سیف اورشاہد دونوں ہی بہترین اورناقابل یقین اداکارہیں، کنگنا رناوت

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نئی آنے والی فلم ’رنگون‘ میں اداکارشاہد کپوراورسیف علی خان کے ہمراہ اداکاری کرتی نظرآئیں، فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے جو رواں ماہ 24 فروری کو سینما گھروں کی زینت بھی بنے گی۔

05:47 PM, 17 Feb, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نئی آنے والی فلم ’رنگون‘ میں اداکارشاہد کپوراورسیف علی خان کے ہمراہ اداکاری کرتی نظرآئیں، فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے جو رواں ماہ 24 فروری کو سینما گھروں کی زینت بھی بنے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سے شاہد کپوراوراداکارسیف علی خان کے ساتھ فلم میں کام کے تجربے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سیف اورشاہد دونوں ہی بہترین اورناقابل یقین اداکارہیں۔ جنہوں نے فلم میں اپنے اپنے کرداروں کو بہترین اندازمیں نبھایا ہے۔کنگنا رناوت نے کہا کہ دونوں ہی اداکاروں نے فلم میں شانداراداکاری کی ہے جن کے ساتھ مجھے کام کرکے فخر محسوس ہوتا ہے جب کہ اداکارہ نے فلم کے ہدایتکار’وشال بھردواج‘ کی ہدایتکاری بھی خوب تعریف کی ہے۔

مزیدخبریں