لاہور: بالی ووڈ میں کام کرنے والے اکثر پاکستانی فنکار بھول جاتے ہیں کہ انہیں یہ مقام پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بدولت ہی ملا ، ماضی میں کئی بڑے اسٹارز کا کیرئیر ایسے رویے کی وجہ سے گمنامی میں جاچکا ہے، ایسا ہی کچھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ بھی ہونے جا رہا ہے۔
پاکستانی شوبز کی کامیاب اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا دیا۔بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ”رئیس“ میں کام کرنیوالی ماہرہ خان پاکستانی فلم اور ٹی وی ڈرامہ میں کام کرنے کا بھاری بھرکم معاوضہ مانگ ہی ہیں جس پر پروڈیوسرز نے ماہرہ خان کی جگہ پر متبادل اداکاراو¿ں کو کاسٹ کرنا شرو ع کردیا ہے۔