لاہور چیئرنگ کراس دھماکا، مبینہ سہولت کار انوار الحق نے اعتراف جرم کر لیا

03:33 PM, 17 Feb, 2017

لاہور: لاہور میں چیئرنگ کراس کے مقام پر ہونے والے دھماکے کے حوالے سے تحقیقاتی اداروں کو بہت بڑی کامیابی مل گئی۔ دھماکے کے مبینہ سہولت کار انوار الحق کو نولکھا بازار سے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے باجوڑ ایجنسی کے رہائشی انوار الحق نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں چیئرنگ کراس پر پنجاب اسمبلی کے سامنے میڈیکل اسٹورز ایسوسی ایشن ڈرگ ایکٹ کے خلاف احتجاج کر رہی تھی اس دوران خودکش دھماکا ہو گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین، ایس ایس پی آپریشن زاہد گوندل سمیت 13 افراد شہید ہو گئے۔ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے مال روڈ پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں