منڈی بہاءالدین: سابق ایم این اے اور حلقہ این اے 108 سے منڈی بہاؤالدین کے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد نے جعلی ڈگری کیس میں تین سال قید کی سزا سُنا دی۔
2015 میں جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد اعجاز چودھری کی اسمبلی رکنیت منسوخ ہو گئی تھی۔ اعجاز چودھری کو سزا کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے استغاثہ پر سنایا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے کے بعد اعجاز چودھری کو جیل بھجوا دیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں