نواب شاہ: وزیراعظم اور آرمی چیف کی سانحہ سیہون کے زخمیوں کی عیادت

02:46 PM, 17 Feb, 2017

نواب شاہ: وزیراعظم نواز شریف نے پیپلز میڈیکل اسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ سیہون کے مثاترین کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چودھری نثار اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی تھے۔ نواب شاہ پہنچے تو گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔

اس کے بعد وزیراعظم نواز ملک میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس سے پہلے وزیراعظم سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں حالیہ دہشتگردی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغانستان میں چھپے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سیہون شریف، لاہور اور دیگر واقعات میں ملوث کرداروں کو جلد بے نقاب کیا جائیگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں