لاہور : سانحہ چیئرنگ کراس کے بعد پنجاب میں گورنر راج لگانے اور فوج طلب کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ یہ درخواست سید محمود نقوی کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے اور غفلت کی وجہ سے صوبے میں بم دھماکے ہورہے ہیں۔
موجودہ حالات میں وزیراعلیٰ پنجاب حکومت کرنے کے اہل نہیں رہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت پنجاب میں گورنر راج لگانے اورآرٹیکل 245 کے تحت پنجاب میں فوج طلب کی جائے۔