اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں حالیہ دہشتگردی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ افغانستان میں چھپے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ بڑھا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سیہون شریف ، لاہور اور دیگر واقعات میں ملوث کرداروں کو جلد بے نقاب کیا جائیگا۔ دوسری جانب بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم آج کراچی میں زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔