دمشق : شام میں عسکریت پسند گروپ جند الاقصی سے الگ ہونے والے ایک گروہ نے باغی گروپ کے 150 سے زیادہ ارکان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔امریکا میں قائم ایس آئی ٹی ایس تنظیم نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ قتل کیے جانے والے درجنوں افراد کا تعلق فری سیریئن آرمی سے تھا۔وائس آف امریکا کے مطابق دہشت گرد ی پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم ایس آئی ٹی ایس نے کہا ہے کہ شام کے جنگجووں نے ملک کے مغربی حصے میں ایک ایسے وقت میں بڑی تعداد میں شورش پسندوں کو موت کی سزائیں دی ہیں۔
جب وہاں مختلف عسکریت پسند گروپس کے درمیان لڑائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔عسکریت پسند گروپ جند الاقصی سے الگ ہونے والے ایک گروہ نے جنوبی صوبے ادلیب کے ایک قصبے خان شیخوں میں ایک باغی گروپ کے 150 سے زیادہ ارکان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تنظیم کے مطابق قتل کیے جانے والے درجنوں افراد کا تعلق فری سیریئن آرمی سے تھا۔