نیو یاک:19سالہ حلیمہ عدن صومالی نژاد امریکی شہری اور حلیمہ صومالی پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہونے والی وہ لڑکی ہے جو اس سے پہلے بھی حجاب میں ہی مس مینیسوٹا کے مقابلے میں شرکت کر چکی ہے۔
اس بار نیو یارک فیشن ویک کے ساتویں روز بھی حلیمہ نے حجاب پہن کر ہی ریمپ پر واک کی اور داد وصول کی۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخا بات میں ٹرمپ کے جیتنے کے بعد مسلمانوں خاص طور پر خواتین مسلمانوں کے لیے کافی مشکلات پیدا ہوئیں لیکن اب بھی ایسی خواتین موجود ہیں جو اپنی اقدار کو بھول کر نئے اصولوں کو نہیں اپنا رہیں۔یہی وجہ ہے کہ حلیمہ نے بھی حجاب کے ساتھ ہی ماڈلنگ کرنے کا ارادہ کیا ہوا ہے۔