واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت امریکی تاریخ کے متنازعہ ترین صدر ہیں اب نہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ متنازعہ ہیں بلکہ انکا خاندان کا کردار پر بھی سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں،پہلے امریکی اخبارات نے ٹرمپ کے دادا کو ایک بھگوڑا قرار دیا تھا ۔ اب ٹرمپ خاندان پر ایف بی آئی نے نسلی امتیاز برتنے کا الزام لگایا ہے۔ ٹرمپ خاندان پر نسلی امتیاز برتنے کی تاریخ سے ایف بی آئی نے پردہ اٹھادیا ہے۔
70.کی دہائی میں ٹرمپ خاندان کے real estate بزنس میں نسلی امتیاز برتنے پر 389 صفات پر مشتمل رپورٹ جاری ۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ "ٹرمپ مینیجمنٹ کمپنی "سیاہ فام افراد کو اپنی بلڈنگز میں رہائش نہیں دیتی تھی اور دگنے کرائے بتا کر دور رکھتی تھی ۔1973 میں ڈونلڈ ٹرمپ اور فریڈ ٹرمپ پر سیاہ فام افراد کو اپارٹمنٹس سے نکالنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔