پشاور: ملک میں دہشتگردی کے پے درپے واقعات کے بعد پاک افغان طور خم بارڈر کو غیرمعینہ مدت کیلئے ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا۔ فرنٹیئر کور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیہون شریف خودکش حملے اور ملک میں حالیہ دہشتگردی کی حالیہ لہر کے بعد طورخم بارڈر کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا اور بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔
Pakistan-Afghanistan Border closed with immediate effects till further orders due to security reasons.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 16, 2017
واضح رہے گزشتہ رات سیہون شریف میں لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کے احاطے میں ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں 76 زائرین شہید ہو گئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں