ماہرہ خان اپنی دوسری شادی پر جذباتی، بیٹے کے ساتھ لمحہ خاص قرار

ماہرہ خان اپنی دوسری شادی پر جذباتی، بیٹے کے ساتھ لمحہ خاص قرار

اسلام آباد :پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی ذاتی زندگی اور دوسری شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

ماہرہ خان نے اپنے انٹرویو میں اپنی زندگی کے اس اہم لمحے کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ وہ اپنی دوسری شادی کے موقع پر کس طرح احساسات سے بھر گئی تھیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ ایشیا میں آج بھی ایک ایسی عورت جس کے بچے ہوں، اس کے دوسری شادی کے فیصلے کو زیادہ پسند نہیں کیا جاتا، تو اس پر ماہرہ خان نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے پر بہت فخر محسوس کرتی ہیں اور چاہتی تھیں کہ ان کی شادی کی تقریب میں ان کا بیٹا ان کے ساتھ ہو، جو کہ اس نے ان کی خواہش پوری کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی میں جو بھی اچھا ہوا، وہ اللہ کی رضا سے تھا اور وہ ہمیشہ اللہ کا شکر گزار رہیں گی۔

ماہرہ خان نے اپنی دوسری شادی کے موقع پر کہا کہ یہ لمحہ ان کے لیے بہت خاص تھا، اور وہ شادی کی تقریب کے دوران بار بار "الحمدللہ" کہہ رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان کی زندگی میں جو کچھ بھی ہوتا ہے، وہ اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے اور اس میں انسان کی بھلائی پوشیدہ ہوتی ہے