پاکستان میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا کا فیصلہ منظر عام پر آ گیا

08:57 PM, 17 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے۔ سوئی نادرن اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا  ہے۔

اوگرا کے اعلامیے کے مطابق، سوئی نادرن کے لیے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 1778 روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی۔ سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 25.78 فیصد اضافے کے بعد اوسط قیمت 1762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیجا جا چکا ہے، اور اس کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بعد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں