سندھ اور پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

07:50 PM, 17 Dec, 2024

لاہور/کراچی: محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے اسکولوں میں 20 دسمبر سے 12 جنوری 2025 تک چھٹیاں ہوں گی، جبکہ اسکول 13 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔


محکمہ اسکول ایجوکیشن کے حالیہ نوٹیفکیشن کے مطابق سردیوں کی تعطیلات میں مزید دو دن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب کے سیکرٹری اسکولز خالد نذیر وٹو نے اعلان کیا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے 10 جنوری 2025 تک ہوں گی۔


محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق یہ فیصلہ شدید سردی کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ طلبہ اور اساتذہ موسمی حالات کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔ والدین اور طلبہ نے تعطیلات میں اضافے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

 

پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، اسکول 20 دسمبر سے 12 جنوری تک بند رہیں گے اور 13 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔

دوسری جانب  محکمہ تعلیم سندھ نے بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

 محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن  کے مطابق سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔

 نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
 


 

مزیدخبریں