حکومت مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کے لیے تیار: اعظم نذیر تارڑ

حکومت مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کے لیے تیار: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی پیشکش کی ہے، اور حکومت ان سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ ان کا اور ان کے قائد کا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کو دونوں ایوانوں سے منظور کرایا گیا تھا اور یہ قانون سازی پارلیمنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

وزیر قانون نے آئین کے آرٹیکل 50 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں صدرِ مملکت بھی شامل ہیں اور کسی بھی قانون کی مکمل منظوری کے لیے صدر کے دستخط ضروری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت صدر مملکت 10 دن کے اندر بل کی منظوری دیتے ہیں یا اسے واپس کر سکتے ہیں۔ اگر صدر بل کو واپس کرتے ہیں، تو آئین کے مطابق اسے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں