پارل: جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ جنوبی افریقہ کے شہر پارل میں کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس کے بعد جنوبی افریقہ نے 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔
اس ون ڈے سیریز میں پاکستان کی نظریں اپنی پچھلی شکست کا بدلہ لینے پر ہیں اور یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔