خیبرپختونخوا میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم جاری

خیبرپختونخوا میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم جاری

پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیو کے خاتمے کے لیے 7 روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے دوران صوبے بھر میں 60 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور میں 8 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے دیے جائیں گے۔

مہم کے دوران پولیو کے 18 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد حکام نے والدین کو پولیو قطرے پلانے کے لیے ترغیب دینے کی کوششیں تیز کر دی ہیں اور ان والدین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کریں گے۔ رواں سال ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، کوہاٹ، مہمند اور نوشہرہ سے پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے بتایا کہ مہم کے دوران 42 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے 54 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ تاہم، ضلع کرم میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیو مہم ملتوی کر دی گئی ہے۔ حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ میں کوئی بھی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں