امریکی ریاست وسکونسن کے سکول میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی

امریکی ریاست وسکونسن کے سکول میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی

واشنگٹن : امریکی ریاست وسکونسن کے شہر مڈیسن میں واقع ایک سکول میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے، جو ممکنہ طور پر سکول کا طالب علم تھا۔

پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سکول کے علاقے سے دور رہیں۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور سکول کو کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں