معاشی چیلنجز اور عوامی دباؤ: کرغزستان کے وزیرِ اعظم جاپاروف کی برطرفی

معاشی چیلنجز اور عوامی دباؤ: کرغزستان کے وزیرِ اعظم جاپاروف کی برطرفی

کرغزستان :کرغزستان کے صدر نے ملک کے وزیرِ اعظم اکیل بیک جاپاروف کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جاپاروف کو برطرف کرنے کی وجہ ان کا دوسرے اہم عہدے پر منتقلی ہے۔ اکیل بیک جاپاروف 2021 سے کرغزستان کے وزیرِ اعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

صدارتی انتظامیہ نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عادل بیک قاسم کو وزیرِ اعظم کے عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ قاسم اس وقت نائب وزیرِ اعظم کے طور پر کام کر رہے تھے، اور اب انہیں ملک کی سربراہ حکومت کے عہدے پر بٹھایا گیا ہے۔

یہ تبدیلی کرغزستان کی سیاسی صورتحال میں اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ جاپاروف کی برطرفی کے بعد نئی قیادت کے تحت حکومت کے امور میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔